Book - حدیث 688

کِتَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ السُّتْرَةِ بَابُ مَا يَسْتُرُ الْمُصَلِّيَ صحیح حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِهِمْ بِالْبَطْحَاءِ وَبَيْنَ يَدَيْهِ عَنَزَةٌ الظُّهْرَ رَكْعَتَيْنِ وَالْعَصْرَ رَكْعَتَيْنِ يَمُرُّ خَلْفَ الْعَنَزَةِ الْمَرْأَةُ وَالْحِمَارُ

ترجمہ Book - حدیث 688

کتاب: سترے کے احکام ومسائل باب: کون سی چیز سترہ ہو سکتی ہے؟ جناب عون بن ابی جحیفہ اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے انہیں ( مکہ کے قریب ) وادی بطحاء میں نماز پڑھائی اور آپ ﷺ کے سامنے چھوٹا نیزہ تھا ۔ ( آپ ﷺ نے ہمیں ) ظہر اور عصر کی دو دو رکعتیں پڑھائیں ۔ اس نیزے کے آگے سے عورت بھی گزرتی تھی اور گدھا بھی ۔
تشریح : (1) امام کا سترہ مقتدیوں کےلیے کافی ہے۔ (2) سترے کےآگے سےکوئی بھی گزرے تواس میں نمازی کانقصان نہیں ۔ (1) امام کا سترہ مقتدیوں کےلیے کافی ہے۔ (2) سترے کےآگے سےکوئی بھی گزرے تواس میں نمازی کانقصان نہیں ۔