Book - حدیث 680

کِتَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ الصُّفُوفِ بَابُ صَفِّ النِّسَاءِ وَكَرَاهِيَةِ التَّأَخُّرِ عَنِ الصَّفِّ الْأَوَّلِ صحيح حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْخُزَاعِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَشْهَبِ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى فِي أَصْحَابِهِ تَأَخُّرًا فَقَالَ لَهُمْ تَقَدَّمُوا فَأْتَمُّوا بِي وَلْيَأْتَمَّ بِكُمْ مَنْ بَعْدَكُمْ وَلَا يَزَالُ قَوْمٌ يَتَأَخَّرُونَ حَتَّى يُؤَخِّرَهُمْ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ

ترجمہ Book - حدیث 680

کتاب: صف بندی کے احکام ومسائل باب: عورتوں کی صف کا بیان اور یہ کہ وہ پہلی صف سے پیچھے ہوں سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے ( بعض ) صحابہ میں یہ بات دیکھی کہ وہ پیچھے رہتے ہیں ، تو آپ ﷺ نے فرمایا ” آگے بڑھو اور میری اقتداء کرو ۔ تمہارے بعد والے تمہاری اقتداء کریں ۔ اور جو لوگ پیچھے رہنے کو اپنی عادت بنا لیتے ہیں ان کا انجام یہ ہو گا کہ اللہ عزوجل انہیں مؤخر کر دے گا ۔ “ ( یعنی اپنی رحمت سے ، جنت میں داخل کرنے میں یا جہنم میں پیچھے کر دے گا یا جہنم سے تاخیر سے نکالے گا ) ۔