Book - حدیث 679

کِتَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ الصُّفُوفِ بَابُ صَفِّ النِّسَاءِ وَكَرَاهِيَةِ التَّأَخُّرِ عَنِ الصَّفِّ الْأَوَّلِ صحیح حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَزَالُ قَوْمٌ يَتَأَخَّرُونَ عَنْ الصَّفِّ الْأَوَّلِ حَتَّى يُؤَخِّرَهُمْ اللَّهُ فِي النَّارِ

ترجمہ Book - حدیث 679

کتاب: صف بندی کے احکام ومسائل باب: عورتوں کی صف کا بیان اور یہ کہ وہ پہلی صف سے پیچھے ہوں ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جو لوگ صف اول سے پیچھے رہتے ( اور اسے اپنی عادت بنا لیتے ) ہیں اللہ انہیں جہنم میں بھی پیچھے کر دے گا ۔ “
تشریح : : یہ حکم مردوں سےمخصوص ہےاو راس میں ان کےلیے تہدید ہےجو سستی وکاہلی کی وجہ سے صف اول سےپیچھے رہتے ہیں۔اللہ انہیں جہنم کےپچھلے درجے میں ڈالے گا .......... یا جنت میں اولین داخل ہونے والوں میں شامل نہ کرے گا ........ یا یہ معنی بھی ہیں کہ جب اللہ تعالی گنا ہ گاروں کوجہنم سےنکالے گا توانہیں آخرمیں نکالے گا۔( اللہم انا نسألک العفو والعافیۃ ) : یہ حکم مردوں سےمخصوص ہےاو راس میں ان کےلیے تہدید ہےجو سستی وکاہلی کی وجہ سے صف اول سےپیچھے رہتے ہیں۔اللہ انہیں جہنم کےپچھلے درجے میں ڈالے گا .......... یا جنت میں اولین داخل ہونے والوں میں شامل نہ کرے گا ........ یا یہ معنی بھی ہیں کہ جب اللہ تعالی گنا ہ گاروں کوجہنم سےنکالے گا توانہیں آخرمیں نکالے گا۔( اللہم انا نسألک العفو والعافیۃ )