Book - حدیث 675

کِتَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ الصُّفُوفِ بَابُ مَنْ يُسْتَحَبُّ أَنْ يَلِيَ الْإِمَامَ فِي الصَّفِّ وَكَرَاهِيَةِ التَّأَخُّرِ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ وَزَادَ وَلَا تَخْتَلِفُوا فَتَخْتَلِفَ قُلُوبُكُمْ وَإِيَّاكُمْ وَهَيْشَاتِ الْأَسْوَاقِ

ترجمہ Book - حدیث 675

کتاب: صف بندی کے احکام ومسائل باب: امام کے قریب کون کھڑا ہو اور پیچھے رہنے کی کراہت سیدنا عبداللہ بن مسعود ؓ نبی کریم ﷺ سے اسی کے مثل روایت کیا اور مزید بیان کیا کہ ” آگے پیچھے مت ہو ، ورنہ تمہارے دلوں میں اختلاف آ جائے گا اور بازاروں کے شور و شغب سے بچو ۔ “
تشریح : مسلمانوں کوہمیشہ باوقار رہتے ہوئے اپنی آواز کو پست رکھنا چاہیے اورمساجد میں ہوں تو اس کا اورزیادہ اہتمام ہونا چاہیے خصوصا بعض جگہ طلبہ ان میں درس وتدریس کی غرض سےاقامت پذیررہتے ہیں اس لیے مقیم اور مسجد میں آنے والے عابدین کاحق ہےکہ وہ ان باتوں کا خیال رکھیں۔ مسلمانوں کوہمیشہ باوقار رہتے ہوئے اپنی آواز کو پست رکھنا چاہیے اورمساجد میں ہوں تو اس کا اورزیادہ اہتمام ہونا چاہیے خصوصا بعض جگہ طلبہ ان میں درس وتدریس کی غرض سےاقامت پذیررہتے ہیں اس لیے مقیم اور مسجد میں آنے والے عابدین کاحق ہےکہ وہ ان باتوں کا خیال رکھیں۔