Book - حدیث 672

کِتَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ الصُّفُوفِ بَابُ تَسْوِيَةِ الصُّفُوفِ صحیح حَدَّثَنَا ابْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ يَحْيَى بْنِ ثَوْبَانَ قَالَ أَخْبَرَنِي عَمِّي عُمَارَةُ بْنُ ثَوْبَانَ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خِيَارُكُمْ أَلْيَنُكُمْ مَنَاكِبَ فِي الصَّلَاةِ قَالَ أَبُو دَاوُد جَعْفَرُ بْنُ يَحْيَى مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ

ترجمہ Book - حدیث 672

کتاب: صف بندی کے احکام ومسائل باب: صفیں سیدھی کرنے کا مسئلہ سیدنا ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” تم میں بہترین لوگ وہ ہیں جن کے کندھے نماز میں نرم ہوں ۔ “ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ راوی حدیث جعفر بن یحییٰ اہل مکہ میں سے ہیں ۔
تشریح : : یعنی صفیں برابر کرانے والوں کےساتھ تعاون کرتےہیں یا صف اپنے ساتھ کھڑے ہونے والے کےساتھ کندھے نہیں بھڑاتے بلکہ نرم خوئی کا اظہار کرتے ہیں یا یہ بھی کہا گیا ہےکہ اکر کسی کےلیے جگہ بنانی پڑے تو جگہ بنا دیتے ہیں۔ : یعنی صفیں برابر کرانے والوں کےساتھ تعاون کرتےہیں یا صف اپنے ساتھ کھڑے ہونے والے کےساتھ کندھے نہیں بھڑاتے بلکہ نرم خوئی کا اظہار کرتے ہیں یا یہ بھی کہا گیا ہےکہ اکر کسی کےلیے جگہ بنانی پڑے تو جگہ بنا دیتے ہیں۔