Book - حدیث 671

کِتَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ الصُّفُوفِ بَابُ تَسْوِيَةِ الصُّفُوفِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَنْبَارِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ يَعْنِي ابْنَ عَطَاءٍ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَتِمُّوا الصَّفَّ الْمُقَدَّمَ ثُمَّ الَّذِي يَلِيهِ فَمَا كَانَ مِنْ نَقْصٍ فَلْيَكُنْ فِي الصَّفِّ الْمُؤَخَّرِ

ترجمہ Book - حدیث 671

کتاب: صف بندی کے احکام ومسائل باب: صفیں سیدھی کرنے کا مسئلہ سیدنا انس ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” ( پہلے ) پہلی صف کو پورا کرو پھر جو صف اس کے بعد ہو ۔ اور جو کمی ہو تو وہ آخری صف میں ہو ۔ “
تشریح : ’’ جوکمی ہووہ آخری صف میں ہو،، ۔ سےیہ واضح نہیں ہوتاکہ آخری صف جوناقص ہو، اس میں مقتدی کس طرح کھڑے ہوں؟ امام کےدائیں جانب ،یا درمیان میں ؟ تو یہ ایک دوسری حدیث ( وسطو ا الامام ) ’’ امام کودرمیان میں کرو،، سےوضاحت ہوسکتی ہے۔لیکن یہ روایت سندا ضعیف ہے۔تاہم بہتر صورت یہی معلوم ہوتی ہے کہ وہ صف کےدرمیان میں کھڑے ہوں تاکہ امام درمیان میں رہے ۔( عون المعبود) ’’ جوکمی ہووہ آخری صف میں ہو،، ۔ سےیہ واضح نہیں ہوتاکہ آخری صف جوناقص ہو، اس میں مقتدی کس طرح کھڑے ہوں؟ امام کےدائیں جانب ،یا درمیان میں ؟ تو یہ ایک دوسری حدیث ( وسطو ا الامام ) ’’ امام کودرمیان میں کرو،، سےوضاحت ہوسکتی ہے۔لیکن یہ روایت سندا ضعیف ہے۔تاہم بہتر صورت یہی معلوم ہوتی ہے کہ وہ صف کےدرمیان میں کھڑے ہوں تاکہ امام درمیان میں رہے ۔( عون المعبود)