Book - حدیث 668

کِتَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ الصُّفُوفِ بَابُ تَسْوِيَةِ الصُّفُوفِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ وَسُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَوُّوا صُفُوفَكُمْ فَإِنَّ تَسْوِيَةَ الصَّفِّ مِنْ تَمَامِ الصَّلَاةِ

ترجمہ Book - حدیث 668

کتاب: صف بندی کے احکام ومسائل باب: صفیں سیدھی کرنے کا مسئلہ سیدنا انس ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” صفوں کو سیدھا اور برابر کرو ۔ بلاشبہ صفوں کو برابر کرنا نماز کی تکمیل کا حصہ ہے ۔ “
تشریح : اس سےمعلوم ہواکہ جولوگ صفوں میں جڑکر کھڑےنہیں ہوتے ، درمیان میں خلا رکھتے ہیں، یا صف ٹیڑھی رکھتے ہیں ان کی نماز کا مل نہیں ہوتی ، ناقص رہتی ہے۔ اس سےمعلوم ہواکہ جولوگ صفوں میں جڑکر کھڑےنہیں ہوتے ، درمیان میں خلا رکھتے ہیں، یا صف ٹیڑھی رکھتے ہیں ان کی نماز کا مل نہیں ہوتی ، ناقص رہتی ہے۔