Book - حدیث 667

کِتَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ الصُّفُوفِ بَابُ تَسْوِيَةِ الصُّفُوفِ صحیح حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَبَانُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ رُصُّوا صُفُوفَكُمْ وَقَارِبُوا بَيْنَهَا وَحَاذُوا بِالْأَعْنَاقِ فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنِّي لَأَرَى الشَّيْطَانَ يَدْخُلُ مِنْ خَلَلِ الصَّفِّ كَأَنَّهَا الْحَذَفُ

ترجمہ Book - حدیث 667

کتاب: صف بندی کے احکام ومسائل باب: صفیں سیدھی کرنے کا مسئلہ سیدنا انس بن مالک ؓ سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” اپنی صفوں میں خوب مل کر کھڑے ہوا کرو ۔ انہیں قریب قریب بناؤ اور گردنوں کو بھی برابر رکھو ۔ قسم اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ، میں شیطان کو دیکھتا ہوں کہ خالی جگہوں میں سے تمہاری صفوں میں گھس آتا ہے گویا وہ بکری کا بچہ ہو ۔ “
تشریح : شیطان مومنین مخلصین پرہرآن مقام پرحملے کےلیے گھات میں رہتا ہےجب وہ نماز کی صفوں سے گھس آتا ہےتومسجد سےباہر اورعام حالات میں اس کاحملہ اورسخت ہوتا ہوگا لہذا ہرمسلمان کواپنے دفاع سےکبھی غافل نہیں رہنا چاہیے اوراس کی واحد صورت شریعت کا علم حاصل کرنا اور پھر تمام چھوٹے بڑے امور پربلا تخصیص عمل پیرا ہونا ہے۔ و باللہ التوفیق . شیطان مومنین مخلصین پرہرآن مقام پرحملے کےلیے گھات میں رہتا ہےجب وہ نماز کی صفوں سے گھس آتا ہےتومسجد سےباہر اورعام حالات میں اس کاحملہ اورسخت ہوتا ہوگا لہذا ہرمسلمان کواپنے دفاع سےکبھی غافل نہیں رہنا چاہیے اوراس کی واحد صورت شریعت کا علم حاصل کرنا اور پھر تمام چھوٹے بڑے امور پربلا تخصیص عمل پیرا ہونا ہے۔ و باللہ التوفیق .