Book - حدیث 656

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى الْخُمْرَةِ صحیح حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ حَدَّثَتْنِي مَيْمُونَةُ بِنْتُ الْحَارِثِ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي وَأَنَا حِذَاءَهُ وَأَنَا حَائِضٌ وَرُبَّمَا أَصَابَنِي ثَوْبُهُ إِذَا سَجَدَ وَكَانَ يُصَلِّي عَلَى الْخُمْرَةِ

ترجمہ Book - حدیث 656

کتاب: نماز کے احکام ومسائل باب: چھوٹی چٹائی پر نماز پڑھنا ام المؤمنین سیدہ میمونہ بنت حارث ؓا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نماز پڑھتے تو میں آپ ﷺ کے قریب برابر ہی میں ہوتی ، اور ایام سے ہوتی ۔ آپ ﷺ سجدے کو جاتے تو بسا اوقات آپ ﷺ کا کپڑا بھی مجھے لگتا اور آپ ﷺ چھوٹی چٹائی پر نماز پڑھا کرتے تھے ۔
تشریح : : ایسی چٹائی جوکھجور کےپتوں سےبنائی گئ ہوکہ انسان اس پر صرف بیٹھ سکے یااس پرچہرہ اورہاتھ رکھے جا سکیں اسے ( خمرۃ ) کہتے ہیں۔اگر یہ انسان کی قامت کےبرابر ہوتو اسے (حصیرۃ ) کہتے ہیں۔ درج ذیل احادیث سےاستدلال یہ ہے کہ سجدے کےحالت میں پیشانی کا براہ راست زمین یا مٹی پرلگنا ضروری نہیں۔ : ایسی چٹائی جوکھجور کےپتوں سےبنائی گئ ہوکہ انسان اس پر صرف بیٹھ سکے یااس پرچہرہ اورہاتھ رکھے جا سکیں اسے ( خمرۃ ) کہتے ہیں۔اگر یہ انسان کی قامت کےبرابر ہوتو اسے (حصیرۃ ) کہتے ہیں۔ درج ذیل احادیث سےاستدلال یہ ہے کہ سجدے کےحالت میں پیشانی کا براہ راست زمین یا مٹی پرلگنا ضروری نہیں۔