Book - حدیث 653
كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ الصَّلَاةِ فِي النَّعْلِ حسن صحيح حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ حُسَيْنٍ الْمُعَلِّمِ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي حَافِيًا وَمُنْتَعِلًا
ترجمہ Book - حدیث 653
کتاب: نماز کے احکام ومسائل
باب: جوتے پہن کر نماز پڑھنے کا مسئلہ
جناب عمرو بن شعیب ( عن ابیہ عن جدہ ) کے واسطے سے مروی ہے وہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ جوتے اتار کر نماز پڑھتے تھے اور پہن کر بھی ۔
تشریح :
اس عمل کا تعلق ثواب کی کمی بیشی سےنہیں ہے،جیسے کہ مسواک وغیرہ میں ثابت ہے۔
اس عمل کا تعلق ثواب کی کمی بیشی سےنہیں ہے،جیسے کہ مسواک وغیرہ میں ثابت ہے۔