Book - حدیث 652

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ الصَّلَاةِ فِي النَّعْلِ صحیح حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ عَنْ هِلَالِ بْنِ مَيْمُونٍ الرَّمْلِيِّ عَنْ يَعْلَى بْنِ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَالِفُوا الْيَهُودَ فَإِنَّهُمْ لَا يُصَلُّونَ فِي نِعَالِهِمْ وَلَا خِفَافِهِمْ

ترجمہ Book - حدیث 652

کتاب: نماز کے احکام ومسائل باب: جوتے پہن کر نماز پڑھنے کا مسئلہ سیدنا شداد بن اوس ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” یہود کی مخالفت کرو ۔ یہ لوگ اپنے جوتوں یا موزوں میں نماز نہیں پڑھتے ہیں ۔ “
تشریح : (1) معلوم ہوا کہ جوتوں میں نماز پڑھنا درست ہے۔ (2) اہل کتاب اورمشرکین کی مخالفت ان امور میں ہے، جن کی شریعت اسلامیہ نےصراحت کی ہے یاان کی خاص مذہبی یاقومی علامت ہے۔ (3) ہمارے ہاں مذکورہ مسئلہ اوراس قسم کےبعض دیگر مسائل متروک ہوگئے ہیں۔ان سنتوں کی احیاء کےلیے (ادع الی سبیل ربک بالحکمۃ والموءعظۃ الحسنہ) (النحل : 125) کی بنیاد پر رسول اللہ ﷺ اورآپ کی سنت سے محبت کاداعیہ پیدا کرنا ضروری ہے،تاکہ بےعلم لوگ دین سےاور علمائے حق سے متنفر نہ ہوں ۔ (1) معلوم ہوا کہ جوتوں میں نماز پڑھنا درست ہے۔ (2) اہل کتاب اورمشرکین کی مخالفت ان امور میں ہے، جن کی شریعت اسلامیہ نےصراحت کی ہے یاان کی خاص مذہبی یاقومی علامت ہے۔ (3) ہمارے ہاں مذکورہ مسئلہ اوراس قسم کےبعض دیگر مسائل متروک ہوگئے ہیں۔ان سنتوں کی احیاء کےلیے (ادع الی سبیل ربک بالحکمۃ والموءعظۃ الحسنہ) (النحل : 125) کی بنیاد پر رسول اللہ ﷺ اورآپ کی سنت سے محبت کاداعیہ پیدا کرنا ضروری ہے،تاکہ بےعلم لوگ دین سےاور علمائے حق سے متنفر نہ ہوں ۔