كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ الصَّلَاةِ فِي شُعُرِ النِّسَاءِ صحیح حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْأَشْعَثُ عَنْ مُحَمَّدٍ يَعْنِي ابْنَ سِيرِينَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يُصَلِّي فِي شُعُرِنَا أَوْ لُحُفِنَا قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ شَكَّ أَبِي
کتاب: نماز کے احکام ومسائل
باب: عورتوں کے زیر استعمال کپڑوں میں نماز پڑھنا
ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے ( یعنی ازواج مطہرات کے زیر استعمال ) کپڑوں میں یا ہمارے لحافوں میں نماز نہ پڑھا کرتے تھے ۔ عبیداللہ نے کہا کہ «شعرنا أو لحفنا» کے الفاظ میں میرے والد کو شک ہوا ہے ( اس لیے لفظ «أو» سے روایت کیا ہے ) ۔
تشریح :
وہ کپڑے جو جسم کےساتھ متصل ہوتے ہیں انہیں (شعار ) اورجوان کےاوپر ہوں انہیں ( دثار ) کہتے ہیں اور جیسے یہ مسئلہ پہلے (احادیث : 367تا 370 ) میں گزرچکا ہے کہ اکثر اوقات نبی ﷺ ایسی چادوروں وغیرہ میں نماز نہ پڑھا کرتے تھے جوآپ کی عورتوں کےاستعمال میں بھی ہوتی تھیں مگر بعض اوقات ان میں نماز پڑھنی بھی ہے ۔تو اس مسئلے میں وسعت ہےتاہم کپڑے کی طہارت کا یقین ہوناشرط ہے۔