Book - حدیث 641

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ الْمَرْأَةِ تُصَلِّي بِغَيْرِ خِمَارٍ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ الْحَارِثِ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ لَا يَقْبَلُ اللَّهُ صَلَاةَ حَائِضٍ إِلَّا بِخِمَارٍ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ سَعِيدٌ يَعْنِي ابْنَ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

ترجمہ Book - حدیث 641

کتاب: نماز کے احکام ومسائل باب: عورت کا اوڑھنی کے بغیر نماز پڑھنا ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” اللہ تعالیٰ کسی بالغ عورت کی نماز اوڑھنی کے بغیر قبول نہیں فرماتا ۔ “ امام ابوداؤد ؓ نے کہا : اس حدیث کو سعید یعنی ابن ابی عروبہ نے قتادہ سے انہوں نے حسن سے انہوں نے نبی کریم ﷺ سے روایت کیا ہے ۔
تشریح : (1) سرکے کپڑے کاوجوب عورت کےلیے خاص ہےنہ کہ مرد کےلیے ۔ (2) ایسے شفاف کپڑے جن سےعورت کےسرکےبال نظر آتے ہوں ، ان میں نماز جائز نہیں ہے۔ (1) سرکے کپڑے کاوجوب عورت کےلیے خاص ہےنہ کہ مرد کےلیے ۔ (2) ایسے شفاف کپڑے جن سےعورت کےسرکےبال نظر آتے ہوں ، ان میں نماز جائز نہیں ہے۔