Book - حدیث 635

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ إِذَا كَانَ الثَّوْبُ ضَيِّقًا يَتَّزِرُ بِهِ صحیح حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ قَالَ قَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ إِذَا كَانَ لِأَحَدِكُمْ ثَوْبَانِ فَلْيُصَلِّ فِيهِمَا فَإِنْ لَمْ يَكُنْ إِلَّا ثَوْبٌ وَاحِدٌ فَلْيَتَّزِرْ بِهِ وَلَا يَشْتَمِلْ اشْتِمَالَ الْيَهُودِ

ترجمہ Book - حدیث 635

کتاب: نماز کے احکام ومسائل باب: جب کپڑا تنگ ہوتو اس کا تہہ بند باندھ لے سیدنا ابن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ، یا یہ کہا کہ سیدنا عمر ؓ نے کہا ” جب تم میں سے کسی کے پاس دو کپڑے ہوں تو ان میں نماز پڑھے ۔ اگر ایک ہی ہو تو اسے تہبند بنا لے اور یہودیوں کی طرح نہ لپیٹے ۔ “
تشریح : اشتمال یہود ....... یہود کی طرح لپیٹنے کامطلب یہ ہے کہ چادر اس طرح اوڑھی جائے کہ دونوں ہاتھ بھی اندر ہی بند ہوکر رہ جائیں اور انہیں باہر نکالنا آسان نہ ہو۔ اشتمال یہود ....... یہود کی طرح لپیٹنے کامطلب یہ ہے کہ چادر اس طرح اوڑھی جائے کہ دونوں ہاتھ بھی اندر ہی بند ہوکر رہ جائیں اور انہیں باہر نکالنا آسان نہ ہو۔