Book - حدیث 632

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابٌ فِي الرَّجُلِ يُصَلِّي فِي قَمِيصٍ وَاحِدٍ حسن حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ عَنْ مُوسَى بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي رَجُلٌ أَصِيدُ أَفَأُصَلِّي فِي الْقَمِيصِ الْوَاحِدِ قَالَ نَعَمْ وَازْرُرْهُ وَلَوْ بِشَوْكَةٍ

ترجمہ Book - حدیث 632

کتاب: نماز کے احکام ومسائل باب: انسان ایک قمیص میں نماز پڑھے سیدنا سلمہ بن اکوع ؓ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! میں شکاری آدمی ہوں ۔ کیا میں صرف ایک قمیض میں نماز پڑھ لیا کروں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا ” ہاں اور اسے بٹن لگا لیا کرو خواہ کانٹے ہی کے ہوں ۔ “
تشریح : : ظاہر ہےکہ اس سے مراد عرب کی خاص لمبی قمیص ہے ۔اگر اس کے نیچے شلوار یا چادر نہ بھی ہوتو نماز جائز ہے، بشرطیکہ ستر پوری طرح ڈھکا ہوا ہو،اگر کھلنے کااندیشہ ہوتو اسے باندھنےکاحکم دیا گیاہے۔ : ظاہر ہےکہ اس سے مراد عرب کی خاص لمبی قمیص ہے ۔اگر اس کے نیچے شلوار یا چادر نہ بھی ہوتو نماز جائز ہے، بشرطیکہ ستر پوری طرح ڈھکا ہوا ہو،اگر کھلنے کااندیشہ ہوتو اسے باندھنےکاحکم دیا گیاہے۔