Book - حدیث 629

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ جُمَّاعِ أَثْوَابِ مَا يُصَلَّى فِيهِ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا مُلَازِمُ بْنُ عَمْرٍو الْحَنَفِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَدْرٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ طَلْقٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَدِمْنَا عَلَى نَبِيِّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَاءَ رَجُلٌ فَقَالَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ مَا تَرَى فِي الصَّلَاةِ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ قَالَ فَأَطْلَقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِزَارَهُ طَارَقَ بِهِ رِدَاءَهُ فَاشْتَمَلَ بِهِمَا ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى بِنَا نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا أَنْ قَضَى الصَّلَاةَ قَالَ أَوَكُلُّكُمْ يَجِدُ ثَوْبَيْنِ

ترجمہ Book - حدیث 629

کتاب: نماز کے احکام ومسائل باب: کتنے کپڑوں میں نماز پڑھی جائے؟ سیدنا قیس بن طلق اپنے والد سے راوی ہیں ، انہوں نے بیان کیا کہ ہم نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے ۔ اسی اثنا میں ایک آدمی آیا اور کہنے لگا ۔ اے اللہ کے نبی ! ایک کپڑے میں نماز کے بارے میں آپ کا کیا ارشاد ہے ؟ تو رسول اللہ ﷺ نے اپنا تہبند کھولا اور اس پر اوپر والی چادر کو لپیٹا ( اس طرح دونوں ایک ہی چادر بن گئیں ) اور اسے اپنے اوپر لپیٹ لیا ، پھر آپ ﷺ کھڑے ہوئے اور ہمیں نماز پڑھائی ۔ نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا ” کیا تم سب کو دو دو کپڑے میسر ہیں ؟ “
تشریح : ان احادیث سےمعلوم ہواکہ دوکپڑے میسر نہ ہونے کی صورت میں ایک چادر میں نماز جائز ہےاور حکم ہےکہ اس کےپلّو کندھوں پربھی آئیں۔ ان احادیث سےمعلوم ہواکہ دوکپڑے میسر نہ ہونے کی صورت میں ایک چادر میں نماز جائز ہےاور حکم ہےکہ اس کےپلّو کندھوں پربھی آئیں۔