Book - حدیث 625

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ جُمَّاعِ أَثْوَابِ مَا يُصَلَّى فِيهِ صحیح حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ الصَّلَاةِ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوَلِكُلِّكُمْ ثَوْبَانِ

ترجمہ Book - حدیث 625

کتاب: نماز کے احکام ومسائل باب: کتنے کپڑوں میں نماز پڑھی جائے؟ سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے ایک کپڑے میں نماز کے متعلق پوچھا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا ” کیا تم میں سے ہر ایک کے پاس دو دو کپڑے ہیں ؟ ‘‘
تشریح : یعنی جب فی الواقع ہرانسان کودوکپڑےمہیا نہیں توشریعت میں بھی تنگی نہیں ۔ایک کپڑے میں بھی نماز جائز ہے۔اس کےباندھنے کاطریقہ درج ذیل احادیث سے بیان ہوا ہے۔ یعنی جب فی الواقع ہرانسان کودوکپڑےمہیا نہیں توشریعت میں بھی تنگی نہیں ۔ایک کپڑے میں بھی نماز جائز ہے۔اس کےباندھنے کاطریقہ درج ذیل احادیث سے بیان ہوا ہے۔