كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابٌ فِيمَنْ يَنْصَرِفُ قَبْلَ الْإِمَامِ صحيح م دون الحض حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ بُغَيْلٍ الْمُرْهِبِيُّ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ عَنْ الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَضَّهُمْ عَلَى الصَّلَاةِ وَنَهَاهُمْ أَنْ يَنْصَرِفُوا قَبْلَ انْصِرَافِهِ مِنْ الصَّلَاةِ
کتاب: نماز کے احکام ومسائل
باب: امام سے پہلے اٹھ کر جانے کا مسئلہ
سیدنا انس ؓ سے منقول ہے کہ نبی کریم ﷺ نے صحابہ کرام ؓم کو نماز کی ترغیب دی ور انہیں منع فرمایا کہ آپ کے اٹھ کر جانے سے پہلے اٹھ کر جائیں ۔
تشریح :
: سلام کےبعد اگرچہ اُٹھنا جائز ہےمگر چونکہ اس دور میں صحابیات بھی نماز میں حاضر ہواکرتی تھیں اوروہ پچھلی صفوں میں ہو تی تھیں ۔لہذا انہیں ہدایت فرمائی تھی کہ کچھ دیر انتظار کرلیا کریں تاکہ وہ مردوں سےپہلے مسجد سے نکل جائیں ۔نیز راستے میں بھی مردوں اورعورتوں کااختلاط نہ ہو۔ نیریہ بھی ہےکہ سلام کےبعد مسنون اذکار سےغفلت نہ کریں۔شیخ البانی لکھتےہیں کہ اس روایت میں ’’ترغیب نماز ،، والا حصہ ضعیف ہے۔