Book - حدیث 623

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ التَّشْدِيدِ فِيمَنْ يَرْفَعُ قَبْلَ الْإِمَامِ أَوْ يَضَعُ قَبْلَهُ صحیح حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَا يَخْشَى أَوْ أَلَا يَخْشَى أَحَدُكُمْ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ وَالْإِمَامُ سَاجِدٌ أَنْ يُحَوِّلَ اللَّهُ رَأْسَهُ رَأْسَ حِمَارٍ أَوْ صُورَتَهُ صُورَةَ حِمَارٍ

ترجمہ Book - حدیث 623

کتاب: نماز کے احکام ومسائل باب: امام سے پہلے سر اٹھانے یا رکھنے پر وعید سیدنا ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جو شخص ( امام سے پہلے ) اپنا سر اٹھاتا ہے جبکہ وہ امام سجدے میں ہو ، اسے ڈرنا چاہیئے کہ کہیں اللہ تعالیٰ اس کا سر گدھے کے سر جیسا نہ بنا دے یا اس کی شکل گدھے کی شکل نہ بنا دے ۔ “
تشریح : نماز کےاہم واجبات سےغافل رہنا انتہائی اور غبی ہونے کی علامت ہے۔اسی معنی میں یہ وعید سنائی گئی ہے لہذا مقتدی کوہر حال میں اپنے اما م کے پیچھےرہنا واجب ہے۔ نماز کےاہم واجبات سےغافل رہنا انتہائی اور غبی ہونے کی علامت ہے۔اسی معنی میں یہ وعید سنائی گئی ہے لہذا مقتدی کوہر حال میں اپنے اما م کے پیچھےرہنا واجب ہے۔