كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ مَا يُؤْمَرُ بِهِ الْمَأْمُومُ مِنَ اتِّبَاعِ الْإِمَامِ صحیح حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَقَ يَعْنِي الْفَزَارِيَّ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ يَزِيدَ يَقُولُ عَلَى الْمِنْبَرِ حَدَّثَنِي الْبَرَاءُ أَنَّهُمْ كَانُوا يُصَلُّونَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِذَا رَكَعَ رَكَعُوا وَإِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ لَمْ نَزَلْ قِيَامًا حَتَّى يَرَوْهُ قَدْ وَضَعَ جَبْهَتَهُ بِالْأَرْضِ ثُمَّ يَتَّبِعُونَهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
کتاب: نماز کے احکام ومسائل
باب: مقتدی کو امام کی(پوری طرح)پیروی کرنے کا حکم
جناب محارب بن دثار روایت کرتے ہیں کہ عبداللہ بن یزید نے منبر پر خطبہ دیتے ہوئے کہا : مجھ سے سیدنا براء ؓ نے بیان کیا کہ صحابہ کرام ؓم ، رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نماز پڑھا کرتے تھے ، جب آپ رکوع کرتے تو وہ رکوع کرتے جب آپ «سمع الله لمن حمده» کہتے ( تو وہ سر اٹھاتے ) اور پھر کھڑے رہتے حتیٰ کہ آپ کو دیکھ لیتے کہ آپ نے اپنی پیشانی زمین پر رکھ دی ہے ۔ پھر وہ آپ ﷺ کی پیروی کرتے ۔ ( یعنی سجدہ کرتے ) ۔
تشریح :
: ان احادیث میں مقتدی کوامام کی اقتداء کاادب بتایا گیا ہے کہ جب امام رکوع میں چلا جائے تب مقتدی رکوع کریں۔اسی طرح جب وہ سراٹھائے تب سراٹھائیں اور جب وہ اپنی پیشانی زمین پررکھ چکے تب سجدہ کریں اور مقتدی کااپنے امام سےپیچھے رہنا واجب ہے۔