Book - حدیث 620

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ مَا يُؤْمَرُ بِهِ الْمَأْمُومُ مِنَ اتِّبَاعِ الْإِمَامِ صحیح حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ يَزِيدَ الْخَطْمِيَّ يَخْطُبُ النَّاسَ قَالَ حَدَّثَنَا الْبَرَاءُ وَهُوَ غَيْرُ كَذُوبٍ أَنَّهُمْ كَانُوا إِذَا رَفَعُوا رُءُوسَهُمْ مِنْ الرُّكُوعِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامُوا قِيَامًا فَإِذَا رَأَوْهُ قَدْ سَجَدَ سَجَدُوا

ترجمہ Book - حدیث 620

کتاب: نماز کے احکام ومسائل باب: مقتدی کو امام کی(پوری طرح)پیروی کرنے کا حکم جناب عبداللہ بن یزید خطمی لوگوں کو خطبہ دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سیدنا براء ؓ نے بیان کیا ۔ اور وہ جھوٹے نہیں تھے ۔ کہ صحابہ کرام ؓم جب رسول اللہ ﷺ کے ساتھ رکوع سے سر اٹھاتے تو کھڑے رہتے ۔ جب دیکھتے کہ آپ سجدے میں چلے گئے ہیں تب سجدے کے لیے جھکتے۔