Book - حدیث 619

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ مَا يُؤْمَرُ بِهِ الْمَأْمُومُ مِنَ اتِّبَاعِ الْإِمَامِ حسن صحيح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ عَنْ ابْنِ مُحَيْرِيزٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تُبَادِرُونِي بِرُكُوعٍ وَلَا بِسُجُودٍ فَإِنَّهُ مَهْمَا أَسْبِقْكُمْ بِهِ إِذَا رَكَعْتُ تُدْرِكُونِي بِهِ إِذَا رَفَعْتُ إِنِّي قَدْ بَدَّنْتُ

ترجمہ Book - حدیث 619

کتاب: نماز کے احکام ومسائل باب: مقتدی کو امام کی(پوری طرح)پیروی کرنے کا حکم سیدنا معاویہ بن ابی سفیان ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” رکوع اور سجود میں تم مجھ سے آگے بڑھنے کی کوشش نہ کیا کرو ، کیونکہ میں رکوع کرنے میں تم سے جس قدر آگے ہوں گا ، میرے سر اٹھانے پر تمہاری یہ تلافی ہو جائے گی ( کہ تم اتنا یہ تاخیر سے سر اٹھاؤ گے ) بلاشبہ میں کسی قدر بھاری ہو گیا ہوں ۔ “
تشریح : یہاں جسمانی طور پر بھاری پن کےاظہار سے ، نبیﷺ کامطلب ،نماز کےارکان کی ادائیگی میں اعتدال وتوازن ہے۔یعنی میں زیادہ تیزی سےرکوع میں جانے اوررکوع سےاٹھنے کےلیے حرکت کرسکتا، اس لیے سرعت کامظاہرہ کرتےہوئے مجھ سےپہل نہ کرنا ،بلکہ میرے بعد ہی سارے ارکان ادا کرنا ۔ یہاں جسمانی طور پر بھاری پن کےاظہار سے ، نبیﷺ کامطلب ،نماز کےارکان کی ادائیگی میں اعتدال وتوازن ہے۔یعنی میں زیادہ تیزی سےرکوع میں جانے اوررکوع سےاٹھنے کےلیے حرکت کرسکتا، اس لیے سرعت کامظاہرہ کرتےہوئے مجھ سےپہل نہ کرنا ،بلکہ میرے بعد ہی سارے ارکان ادا کرنا ۔