Book - حدیث 612

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ إِذَا كَانُوا ثَلَاثَةً كَيْفَ يَقُومُونَ صحیح حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ جَدَّتَهُ مُلَيْكَةَ دَعَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِطَعَامٍ صَنَعَتْهُ، فَأَكَلَ مِنْهُ، ثُمَّ قَالَ: >قُومُوا فَلَأُصَلِّيَ لَكُمْ<. قَالَ أَنَسٌ: فَقُمْتُ إِلَى حَصِيرٍ لَنَا قَدِ اسْوَدَّ مِنْ طُولِ مَا لُبِسَ، فَنَضَحْتُهُ بِمَاءٍ، فَقَامَ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَصَفَفْتُ أَنَا وَالْيَتِيمُ وَرَاءَهُ، وَالْعَجُوزُ مِنْ وَرَائِنَا، فَصَلَّى لَنَا رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ انْصَرَفَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.

ترجمہ Book - حدیث 612

کتاب: نماز کے احکام ومسائل باب: اگر تین افراد ہوں تو کیسے کھڑے ہوں؟ سیدنا انس بن مالک ؓ نے بیان کیا کہ ان کی نانی ملیکہ ؓ نے رسول اللہ ﷺ کو کھانے پر بلایا ۔ آپ ﷺ نے کھانا تناول فرمایا پھر کہا ” کھڑے ہو جاؤ میں تمہیں نماز پڑھاؤں ۔ “ انس ؓ کہتے ہیں کہ میں ایک چٹائی لے آیا جو طویل استعمال سے کالی ہو گئی تھی ۔ میں نے اس پر پانی چھڑک دیا ۔ ( تاکہ کچھ نرم ہو جائے ۔ ) آپ ﷺ اس پر کھڑے ہو گئے ۔ میں نے اور یتیم ( ابن ابی ضمیرہ ، مولیٰ رسول اللہ ﷺ ) نے آپ کے پیچھے صف بنائی اور بڑھیا ( ملیکہ ؓا ) ہمارے پیچھے کھڑی ہوئیں ۔ آپ نے دو رکعتیں پڑھائیں پھر آپ ﷺ تشریف لے گئے ۔
تشریح : تین مرد ہوں تو اامام آگے اور باقی دو اس کے پیچھے صف بنایئں اور عورت کی علیحدہ صف ہوگی خواہ اکیلی ہی ہو۔ تین مرد ہوں تو اامام آگے اور باقی دو اس کے پیچھے صف بنایئں اور عورت کی علیحدہ صف ہوگی خواہ اکیلی ہی ہو۔