Book - حدیث 606

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ الْإِمَامِ يُصَلِّي مِنْ قُعُودٍ صحیح حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ ابْنُ سَعِيدٍ وَيَزِيدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ مَوْهَبٍ الْمَعْنَى أَنَّ اللَّيْثَ حَدَّثَهُمْ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: اشْتَكَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَصَلَّيْنَا وَرَاءَهُ وَهُوَ قَاعِدٌ، وَأَبُو بَكْرٍ يُكَبِّرُ، لِيُسْمِعَ النَّاسَ تَكْبِيرَهُ.... ثُمَّ سَاقَ الْحَدِيثَ.

ترجمہ Book - حدیث 606

کتاب: نماز کے احکام ومسائل باب: امام اگر بیٹھ کر نماز پڑھائے سیدنا جابر ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ بیمار ہو گئے تو ہم نے آپ ﷺ کے پیچھے نماز پڑھی جبکہ آپ ﷺ بیٹھے ہوئے تھے اور سیدنا ابوبکر ؓ تکبیر کہتے تھے تاکہ لوگوں کو آپ ﷺ کی تکبیر سنوائیں ۔ پھر حدیث بیان کی ۔
تشریح : امام بیمار ہو تو بیٹھ کر نماز پڑھا سکتا ہے۔لیکن مقتدی کھڑ ہوکر ہی پڑھیں گے۔2۔امام کی تکبیر کی آواز لوگوں تک پہنچانے کےلئے مکبر اس کی مدد کرسکتے ہیں۔اور آج کل آلہ مکبر الصوت (لائوڈ سپیکر)یہ ضروریات پوری کر دیتے ہیں۔ امام بیمار ہو تو بیٹھ کر نماز پڑھا سکتا ہے۔لیکن مقتدی کھڑ ہوکر ہی پڑھیں گے۔2۔امام کی تکبیر کی آواز لوگوں تک پہنچانے کےلئے مکبر اس کی مدد کرسکتے ہیں۔اور آج کل آلہ مکبر الصوت (لائوڈ سپیکر)یہ ضروریات پوری کر دیتے ہیں۔