Book - حدیث 601

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ الْإِمَامِ يُصَلِّي مِنْ قُعُودٍ صحیح حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكِبَ فَرَسًا، فَصُرِعَ عَنْهُ، فَجُحِشَ شِقُّهُ الْأَيْمَنُ، فَصَلَّى صَلَاةً مِنَ الصَّلَوَاتِ وَهُوَ قَاعِدٌ، وَصَلَّيْنَا وَرَاءَهُ قُعُودًا، فَلَمَّا انْصَرَفَ، قَالَ: >إِنَّمَا جُعِلَ الْإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ، فَإِذَا صَلَّى قَائِمًا فَصَلُّوا قِيَامًا، وَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا، وَإِذَا رَفَعَ فَارْفَعُوا، وَإِذَا قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ, فَقُولُوا: رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ، وَإِذَا صَلَّى جَالِسًا, فَصَلُّوا جُلُوسًا أَجْمَعُونَ<.

ترجمہ Book - حدیث 601

کتاب: نماز کے احکام ومسائل باب: امام اگر بیٹھ کر نماز پڑھائے سیدنا انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ ( ایک بار ) رسول اللہ ﷺ گھوڑے پر سوار ہوئے اور اس سے گر پڑے ۔ اس سے آپ ﷺ کا دایاں پہلو چھل گیا تو آپ ﷺ نے ایک نماز بیٹھ کر پڑھی ۔ ہم نے بھی آپ ﷺ کے پیچھے بیٹھ کر نماز پڑھی ۔ جب آپ ﷺ فارغ ہوئے تو فرمایا ” امام اس لیے بنایا جاتا ہے کہ اس کی اقتداء کی جائے ۔ وہ جب کھڑا ہو کر نماز پڑھے تو کھڑے ہو کر پڑھو ۔ جب وہ رکوع کرے تو رکوع کرو اور جب «سمع الله لمن حمده» ” سن لیا اللہ نے اس کو جس نے اس کی تعریف کی ۔ “ کہے تو کہو «ربنا ولك الحمد» ” اے ہمارے رب اور تیری ہی تعریف ہے ۔ “ اور جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم سب بیٹھ کر نماز پڑھو ۔ “