Book - حدیث 597

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ الْإِمَامِ يَقُومُ مَكَانًا أَرْفَعَ مِنْ مَكَانِ الْقَوْمِ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ وَأَحْمَدُ بْنُ الْفُرَاتِ أَبُو مَسْعُودٍ الرَّازِيُّ الْمَعْنَى، قَالَا: حَدَّثَنَا يَعْلَى، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ هَمَّامٍ، أَنَّ حُذَيْفَةَ أَمَّ النَّاسَ بِالْمَدَائِنِ عَلَى دُكَّانٍ، فَأَخَذَ أَبُو مَسْعُودٍ بِقَمِيصِهِ، فَجَبَذَهُ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ، قَالَ: أَلَمْ تَعْلَمْ أَنَّهُمْ كَانُوا يُنْهَوْنَ عَنْ ذَلِكَ؟ قَالَ: بَلَى، قَدْ ذَكَرْتُ حِينَ مَدَدْتَنِي.

ترجمہ Book - حدیث 597

کتاب: نماز کے احکام ومسائل باب: امام کا مقتدیوں سے بلند مقام پر کھڑا ہونا جناب ہمام سے روایت ہے کہ سیدنا حذیفہ ؓ مدائن میں ایک چبوترے پر کھڑے ہو کر لوگوں کی امامت کرا رہے تھے کہ سیدنا ابومسعود ؓ نے ان کو قمیص سے پکڑ کر کھینچ لیا ۔ جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو کہا : کیا تمہیں معلوم نہیں کہ لوگوں کو اس سے منع کیا جاتا تھا ۔ انہوں نے جواب دیا : کیوں نہیں ، جب آپ نے مجھے کھینچا تو مجھے بھی یاد آ گیا ۔