Book - حدیث 589

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ مَنْ أَحَقُّ بِالْإِمَامَةِ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ح، وحَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا مَسْلَمَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَعْنَى وَاحِدٌ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ- أَوْ لِصَاحِبٍ لَهُ-: >إِذَا حَضَرَتِ الصَّلَاةُ فَأَذِّنَا ثُمَّ أَقِيمَا، ثُمَّ لِيَؤُمَّكُمَا أَكْبَرُ كُمَا سِنًّا<. (صحيح). وَفِي حَدِيثِ مَسْلَمَةَ قَالَ: وَكُنَّا يَوْمَئِذٍ مُتَقَارِبَيْنِ فِي الْعِلْمِ. (هذا مدرج). و قَالَ فِي حَدِيثِ إِسْمَاعِيلَ: قَالَ خَالِدٌ: قُلْتُ لِأَبِي قِلَابَةَ: فَأَيْنَ الْقُرْآنُ؟ قَالَ: إِنَّهُمَا كَانَا مُتَقَارِبَيْنِ.

ترجمہ Book - حدیث 589

کتاب: نماز کے احکام ومسائل باب: امامت کا زیادہ حقدار کون ہے؟ جناب ابوقلابہ ، سیدنا مالک بن حویرث ؓ سے راوی ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے ان سے یا ان کے ساتھی سے فرمایا ” جب نماز کا وقت ہو جائے تو اذان کہو ، پھر اقامت کہو ، پھر امامت وہ کرائے جو تم میں عمر میں بڑا ہو ۔“ اور مسلمہ کی روایت میں ہے کہ ان دنوں ہم علم میں برابر برابر تھے ۔ اور اسمعیل ( ابن علیہ ) کی روایت میں ہے کہ خالد حذا نے کہا : میں نے ابوقلابہ سے پوچھا : قرآت قرآن کا مسئلہ کیا ہوا ؟ انہوں نے کہا : یہ دونوں اس میں قریب قریب تھے ۔