Book - حدیث 577

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ فِيمَنْ صَلَّى فِي مَنْزِلِهِ ثُمَّ أَدْرَكَ الْجَمَاعَةَ يُصَلِّي مَعَهُمْ ضعیف حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِيسَى، عَنْ سَعِيدِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ نُوحِ بْنِ صَعْصَعَةَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَامِرٍ، قَالَ: جِئْتُ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الصَّلَاةِ، فَجَلَسْتُ وَلَمْ أَدْخُلْ مَعَهُمْ فِي الصَّلَاةِ، قَالَ: فَانْصَرَفَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَرَأَى يَزِيدَ جَالِسًا، فَقَالَ: >أَلَمْ تُسْلِمْ يَا يَزِيدُ؟!<، قَالَ بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ! قَدْ أَسْلَمْتُ، قَالَ: >فَمَا مَنَعَكَ أَنْ تَدْخُلَ مَعَ النَّاسِ فِي صَلَاتِهِمْ؟<. قَالَ: إِنِّي كُنْتُ قَدْ صَلَّيْتُ فِي مَنْزِلِي وَأَنَا أَحْسَبُ أَنْ قَدْ صَلَّيْتُمْ، فَقَالَ: >إِذَا جِئْتَ إِلَى الصَّلَاةِ فَوَجَدْتَ النَّاسَ فَصَلِّ مَعَهُمْ، وَإِنْ كُنْتَ قَدْ صَلَّيْتَ, تَكُنْ لَكَ نَافِلَةً وَهَذِهِ مَكْتُوبَةٌ<.

ترجمہ Book - حدیث 577

کتاب: نماز کے احکام ومسائل باب: جو شخص اپنی منزل میں نماز پڑھ کر آیا ہو پھر جماعت کو پائے تو ان کے ساتھ مل کر نماز پڑھے سیدنا یزید بن عامر ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں آیا اور نبی کریم ﷺ نماز میں تھے ، میں بیٹھ گیا ، ان کے ساتھ نماز میں شریک نہیں ہوا ۔ پھر آپ ﷺ فارغ ہوئے تو ہماری طرف رخ کیا اور مجھے بیٹھے دیکھا تو پوچھا : ” یزید ! کیا تم مسلمان نہیں ہوئے ہو ؟ “ میں نے کہا کیوں نہیں اے اللہ کے رسول ! میں نے اسلام قبول کر لیا ہے ، آپ ﷺ نے فرمایا ” تو تمہیں کیا ہوا کہ تم لوگوں کے ساتھ نماز میں شریک نہیں ہوئے ؟ “ میں نے عرض کیا کہ میں اپنے گھر میں نماز پڑھ کر آیا ہوں اور میرا خیال تھا کہ شاید آپ نماز پڑھ چکے ہوں گے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” جب تم نماز کے لیے آؤ اور لوگوں کو نماز میں پاؤ تو ان کے ساتھ مل کر پڑھو اگرچہ اکیلے پڑھ چکے ہو ، یہ تمہارے لیے نفل ہو جائے گی اور وہ ( پہلی نماز ) فرض ۔ “