كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ السَّعْيِ إِلَى الصَّلَاةِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَال:َ >ائْتُوا الصَّلَاةَ وَعَلَيْكُمُ السَّكِينَةُ، فَصَلُّوا مَا أَدْرَكْتُمْ وَاقْضُوا مَا سَبَقَكُمْ<. قَالَ أَبو دَاود: وَكَذَا قَالَ ابْنُ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَلْيَقْضِ وَكَذَا قَالَ أَبُو رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَأَبُو ذَرٍّ رَوَى عَنْهُ >فَأَتِمُّوا وَاقْضُوا<. وَاخْتُلِفَ فِيهِ.
کتاب: نماز کے احکام ومسائل باب: نماز کے لیے دوڑ کر آنا ابوسلمہ ، سیدنا ابوہریرہ ؓ سے وہ نبی کریم ﷺ سے راوی ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا ” نماز کے لیے آؤ تو اطمینان و سکون سے آؤ ۔ جو پالو پڑھ لو اور جو پڑھی جا چکی ہو اس کی قضاء دو ۔ “ ( یعنی پورا کر لو ) ۔ امام ابوداؤد ؓ نے کہا : اسی طرح ابن سیرین نے سیدنا ابوہریرہ ؓ سے «وليقض» روایت کیا ہے ۔ ایسے ہی ابورافع نے بھی ( سیدنا ابوہریرہ ؓ سے ) روایت کیا ہے اور سیدنا ابوذر ؓ سے «فأتموا» اور «اقضوا» مروی ہے ۔ اور اس میں اختلاف کیا گیا ہے ۔ ( یعنی بعض ان سے «أتمو» کا لفظ بیان کرتے ہیں اور بعض «اقضوا» کا ) ۔