Book - حدیث 571

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ التَّشْدِيدِ فِي ذَلِكَ صحیح َدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >لَوْ تَرَكْنَا هَذَا الْبَابَ لِلنِّسَاء!<.ِ قَالَ نَافِعٌ: فَلَمْ يَدْخُلْ مِنْهُ ابْنُ عُمَرَ حَتَّى مَاتَ. قَالَ أَبو دَاود: رَوَاهُ إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ وَهَذَا أَصَحُّ.

ترجمہ Book - حدیث 571

کتاب: نماز کے احکام ومسائل باب: اس مسئلہ میں تشدید کا بیان جناب نافع سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” اگر ہم یہ دروازہ عورتوں کے لیے چھوڑ دیں ( انہی کے لیے مخصوص کر دیں تو بہت بہتر ہو ) ۔ “ نافع کہتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر ؓ مرتے دم تک اس دروازے سے مسجد میں نہیں آئے ۔ امام ابوداؤد ؓ نے کہا : اس روایت کو اسماعیل بن ابراہیم نے ایوب سے ، انہوں نے نافع سے روایت کیا ہے ، لیکن انہوں نے اسے سیدنا عمر ؓ کا قول بتایا ہے اور یہی بات زیادہ صحیح ہے ۔
تشریح : چاہیے کہ مساجد میں ایسا اہمتام ہوکہ عورتوں اور مردوں کا اختلاط نہ ہو(ٰیہ حدیث پیچھے گزر چکی ہے۔) چاہیے کہ مساجد میں ایسا اہمتام ہوکہ عورتوں اور مردوں کا اختلاط نہ ہو(ٰیہ حدیث پیچھے گزر چکی ہے۔)