Book - حدیث 565

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ مَا جَاءَ فِي خُرُوجِ النِّسَاءِ إِلَى الْمَسْجِدِ حسن صحیح حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: >لَا تَمْنَعُوا إِمَاءَ اللَّهِ مَسَاجِدَ اللَّهِ، وَلَكِنْ لِيَخْرُجْنَ وَهُنَّ تَفِلَاتٌ<.

ترجمہ Book - حدیث 565

کتاب: نماز کے احکام ومسائل باب: عورتوں کا مساجد میں جانا سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” اللہ کی بندیوں کو اللہ کی مسجدوں سے مت روکو ، لیکن انہیں چاہیئے کہ زیب و زینت کے بغیر نکلیں ۔ “ ( یعنی سادہ کیفیت میں آئیں ) ۔
تشریح : یہ عمل عورتوں کے لئے اپنے شوق پر مبنی ہے۔اگر وہ اجازت لے کر مسجد میں آنا چاہیں تو روکا نہ جائے۔صحابیات آیا کرتی تھیں۔لیکن اس کے لئے ضرورری ہے۔ کہ وہ باپردہ اورسادہ لباس میں آیئں۔تاہم افضل یہی ہے کہ عورتیں گھر میں باپردہ ہوکر نماز پڑھیں۔جیسا کہ آئندہ کی مذید اھادیث سے واضح ہے۔ یہ عمل عورتوں کے لئے اپنے شوق پر مبنی ہے۔اگر وہ اجازت لے کر مسجد میں آنا چاہیں تو روکا نہ جائے۔صحابیات آیا کرتی تھیں۔لیکن اس کے لئے ضرورری ہے۔ کہ وہ باپردہ اورسادہ لباس میں آیئں۔تاہم افضل یہی ہے کہ عورتیں گھر میں باپردہ ہوکر نماز پڑھیں۔جیسا کہ آئندہ کی مذید اھادیث سے واضح ہے۔