كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْمَشْيِ إِلَى الصَّلَاةِ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مِهْرَانَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: >الْأَبْعَدُ فَالْأَبْعَدُ مِنَ الْمَسْجِدِ أَعْظَمُ أَجْرًا<.
کتاب: نماز کے احکام ومسائل
باب: نماز کے لیے پیدل چل کر جانے کی فضیلت
سیدنا ابوہریرہ ؓ نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا ” جو شخص جتنا مسجد سے دور ہوتا ہے اتنا ہی زیادہ ثواب کا حقدار ہوتا ہے ۔ “
تشریح :
جو شخص جس قدرزیادہ قدم چل کر جائے گا۔اور مشقت برداشت کرے گا۔اس کو اسی قدر ثواب بھی زیادہ ہوگا۔
جو شخص جس قدرزیادہ قدم چل کر جائے گا۔اور مشقت برداشت کرے گا۔اس کو اسی قدر ثواب بھی زیادہ ہوگا۔