كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ فِي التَّشْدِيدِ فِي تَرْكِ الْجَمَاعَةِ حسن صحیح حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ، عَنْ أَبِي رَزِينٍ عَنِ ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ، أَنَّهُ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنِّي رَجُلٌ ضَرِيرُ الْبَصَرِ، شَاسِعُ الدَّارِ، وَلِي قَائِدٌ لَا يُلَائِمُنِي، فَهَلْ لِي رُخْصَةٌ أَنْ أُصَلِّيَ فِي بَيْتِي؟! قَالَ: >هَلْ تَسْمَعُ النِّدَاءَ؟< قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: >لَا أَجِدُ لَكَ رُخْصَةً<.
کتاب: نماز کے احکام ومسائل باب: جماعت چھوڑنے پر انکار شدید سیدنا عبداللہ ابن ام مکتوم ؓ سے مروی ہے کہ میں نے نبی کریم ﷺ سے پوچھا : اے اللہ کے رسول ! میں نابینا آدمی ہوں ، گھر دور ہے اور میرا قائد ( ہاتھ پکڑ کر لانے والا ) میری مدد نہیں کرتا ، تو کیا میرے لیے رخصت ہے کہ اپنے گھر میں نماز پڑھ لیا کروں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا ” کیا اذان سنتے ہو ؟ “ انھوں نے کہا : ہاں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” میں تیرے لیے رخصت نہیں پاتا ۔ “