Book - حدیث 545

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ فِي الصَّلَاةِ تُقَامُ وَلَمْ يَأْتِ الْإِمَامُ يَنْتَظِرُونَهُ قُعُودًا ضعیف حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِسْحَاقَ الْجَوْهَرِيُّ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ سَالِمٍ أَبِي النَّضْرِ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ تُقَامُ الصَّلَاةُ فِي الْمَسْجِدِ إِذَا رَآهُمْ قَلِيلًا جَلَسَ لَمْ يُصَلِّ، وَإِذَا رَآهُمْ جَمَاعَةً صَلَّى.

ترجمہ Book - حدیث 545

کتاب: نماز کے احکام ومسائل باب: اگر اقامت کے بعد امام نہ پہنچا ہو تو مقتدی حضرات بیٹھ کر اس کا انتظار کریں سالم ابوالنصر ( تابعی ) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ اقامت کہے جانے کے بعد مسجد میں حاضرین کو کم محسوس کرتے تو بیٹھ جاتے اور نماز نہ پڑھاتے اور جب دیکھتے کہ جمع ہو گئے ہیں ، تو نماز پڑھا دیتے ۔
تشریح : ملحوظہ۔حدیث مرسل ہے۔یعنی تابعی (ابو الحضر)ک بلاواسطہ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں۔شیخ البانی کے نزدیک یہ روایت ضعیف ہے۔ کیونکہ صحیح روایات کی رو سے صحابہ کرامرضوان اللہ عنہم اجمعین نبی ﷺ کا انتظار اذان کے بعد کرتے تھے نہ کہ تکبیر کے بعد۔ ملحوظہ۔حدیث مرسل ہے۔یعنی تابعی (ابو الحضر)ک بلاواسطہ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں۔شیخ البانی کے نزدیک یہ روایت ضعیف ہے۔ کیونکہ صحیح روایات کی رو سے صحابہ کرامرضوان اللہ عنہم اجمعین نبی ﷺ کا انتظار اذان کے بعد کرتے تھے نہ کہ تکبیر کے بعد۔