Book - حدیث 537

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ فِي الْمُؤَذِّنِ يَنْتَظِرُ الْإِمَامَ صحیح حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا شَبَابَةُ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَال:َ كَانَ بِلَالٌ يُؤَذِّنُ ثُمَّ يُمْهِلُ، فَإِذَا رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ خَرَجَ، أَقَامَ الصَّلَاةَ.

ترجمہ Book - حدیث 537

کتاب: نماز کے احکام ومسائل باب: مؤذن امام کا انتظار کرے سیدنا جابر بن سمرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا بلال ؓ اذان کہتے ، پھر ذرا دیر رکتے ، جب دیکھتے کہ نبی کریم ﷺ تشریف لا رہے ہیں تو اقامت کہتے ۔
تشریح : اقامت کہنے کے لئے یہ ضروری نہیں کہ پہلے امام اپنے مصلے پر کھڑا ہوتب ہی اقامت کہی جائے بلکہ اسے آتادیکھ کر بھی تکبیر کہناجائز ہے۔ اقامت کہنے کے لئے یہ ضروری نہیں کہ پہلے امام اپنے مصلے پر کھڑا ہوتب ہی اقامت کہی جائے بلکہ اسے آتادیکھ کر بھی تکبیر کہناجائز ہے۔