Book - حدیث 5273

كِتَابُ السَّلَامِ بَابٌ فِي مَشْيِ النِّسَاءِ مَعَ الرِّجَالِ فِي الطَّرِيقِ موضوع حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ فَارِسٍ حَدَّثَنَا أَبُو قُتَيْبَةَ سَلْمُ بْنُ قُتَيْبَةَ عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي صَالِحٍ الْمَدَنِيِّ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى أَنْ يَمْشِيَ يَعْنِي الرَّجُلَ بَيْنَ الْمَرْأَتَيْنِ

ترجمہ Book - حدیث 5273

کتاب: السلام علیکم کہنے کے آداب باب: راستے میں عورتوں کا مردوں کے ساتھ مل کر چلنا سیدنا ابن عمر ؓ نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے اس بات سے منع فرمایا کہ کوئی آدمی دو عورتوں کے درمیان ہو کر چلے ۔
تشریح : یہ حدیث نہایت ضعیف ہے تاہم یہ واضح ہے کہ مسلمان معاشرے میں مردوں اور عورتوں کے حقوق محفوظ اور محترم ہیں ،مردوں کو ادب سکھایاگیا ہے کہ عورتوں کا احترام کریں اور اپنے وقارکا بھی خیال رکھیں ۔ عورتیں جا رہی ہوں تو کسی طرح جائز نہیں کہ آدمی ان کے درمیان گھس جائے مگر لازم ہے کہ عورتیں بھی شرعی حجاب اور دیگر آداب کی پابندی اختیار کریں جیسے کہ اور ذکر ہواہے ۔ یہ حدیث نہایت ضعیف ہے تاہم یہ واضح ہے کہ مسلمان معاشرے میں مردوں اور عورتوں کے حقوق محفوظ اور محترم ہیں ،مردوں کو ادب سکھایاگیا ہے کہ عورتوں کا احترام کریں اور اپنے وقارکا بھی خیال رکھیں ۔ عورتیں جا رہی ہوں تو کسی طرح جائز نہیں کہ آدمی ان کے درمیان گھس جائے مگر لازم ہے کہ عورتیں بھی شرعی حجاب اور دیگر آداب کی پابندی اختیار کریں جیسے کہ اور ذکر ہواہے ۔