Book - حدیث 526

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا سَمِعَ الْمُؤَذِّنَ صحیح حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَهْدِيٍّ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا سَمِعَ الْمُؤَذِّنَ يَتَشَهَّدُ، قَالَ: >وَأَنَا وَأَنَا<

ترجمہ Book - حدیث 526

کتاب: نماز کے احکام ومسائل باب: مؤذن کو سنے تو کیا کہے؟ ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب مؤذن کو سنتے اور وہ شہادت کے کلمات کہتا ، تو آپ ﷺ فرماتے ” اور میں بھی اور میں بھی ( یعنی شہادت دیتا ہوں ) ۔ “
تشریح : محمد ﷺ باوجود یہ کہ ر سالت کے جلیل القدر منصب پر فائز تھے۔اللہ کی توحید اور اپنے رسول ہونے کے اولین مومن ومصدق تھے۔قرآن مجید میں ہے۔(۔ آمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنزِلَ إِلَيْهِ مِن رَّبِّهِ وَالْمُؤْمِنُونَ ۚ)(بقرہ 285) ایمان لائے رسول اس سب پر جو ان پر انکے رب کیطرف سے اتارا گیا اور مومنین بھی محمد ﷺ باوجود یہ کہ ر سالت کے جلیل القدر منصب پر فائز تھے۔اللہ کی توحید اور اپنے رسول ہونے کے اولین مومن ومصدق تھے۔قرآن مجید میں ہے۔(۔ آمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنزِلَ إِلَيْهِ مِن رَّبِّهِ وَالْمُؤْمِنُونَ ۚ)(بقرہ 285) ایمان لائے رسول اس سب پر جو ان پر انکے رب کیطرف سے اتارا گیا اور مومنین بھی