Book - حدیث 5251

كِتَابُ السَّلَامِ بَابٌ فِي قَتْلِ الْحَيَّاتِ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ عَنْ مُوسَى الطَّحَّانِ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَابِطٍ عَنْ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ أَنَّهُ قَالَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّا نُرِيدُ أَنْ نَكْنُسَ زَمْزَمَ وَإِنَّ فِيهَا مِنْ هَذِهِ الْجِنَّانِ يَعْنِي الْحَيَّاتِ الصِّغَارَ فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَتْلِهِنَّ

ترجمہ Book - حدیث 5251

کتاب: السلام علیکم کہنے کے آداب باب: سانپوں کو مارنے کا بیان سیدنا عباس بن عبدالمطلب ؓ نے رسول اللہ ﷺ سے کہا کہ ہم زمزم کے کنویں کو صاف کرنا چاہتے ہیں لیکن اس میں چھوٹے چھوٹے سانپ ہیں ۔ تو نبی کریم ﷺ نے ان کو مار ڈالنے کا حکم دیا ۔
تشریح : سانپ اور موذی جانوروں کو حرم میں بھی قتل کرنے کا حکم ہے ،خواہ انسان حالت احرام میں بھی ہو ۔ بعض حضرات نے اس روایت کو صحیح قرار دیا ہے ۔ سانپ اور موذی جانوروں کو حرم میں بھی قتل کرنے کا حکم ہے ،خواہ انسان حالت احرام میں بھی ہو ۔ بعض حضرات نے اس روایت کو صحیح قرار دیا ہے ۔