Book - حدیث 5236

كِتَابُ السَّلَامِ بَابٌ فِي الْبِنَاءِ صحیح حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَهَنَّادٌ الْمَعْنَى قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ بِإِسْنَادِهِ بِهَذَا قَالَ مَرَّ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ نُعَالِجُ خُصًّا لَنَا وَهَى فَقَالَ مَا هَذَا فَقُلْنَا خُصٌّ لَنَا وَهَى فَنَحْنُ نُصْلِحُهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا أَرَى الْأَمْرَ إِلَّا أَعْجَلَ مِنْ ذَلِكَ

ترجمہ Book - حدیث 5236

کتاب: السلام علیکم کہنے کے آداب باب: مکان بنانے کا بیان جناب اعمش نے اپنی سند سے مذکورہ بالا روایت بیان کی‘کہا کہ رسول اللہ ﷺ میرے پاس سے گزرے اور ہم اپنی جھگی(یا کوٹھری) جو بوسیدہ ہو گئی تھی‘ اس کی مرمت کر رہے تھے۔آپ نے پوچھا:’’کیا ہو رہا ہے؟‘‘ ہم نے عرض کیا کہ ہماری یہ جھگی بوسیدہ ہو گئی ہے‘ تو اس کی مرمت کر رہے ہیں‘تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میں تو معاملے کو اس سے بھی جلد سمجھتا ہوں۔‘‘
تشریح : 1۔ جائز ہے کہ انسان اپنی رہائش کے لیے کوئی چیز تعمیر کرے اور اس کی اصلاح کرے۔ 2۔ دنیا کے امور میں اپنی امیدوں اور پروگراموں کو ازحد مختصر رکھنا چاہیے۔ 1۔ جائز ہے کہ انسان اپنی رہائش کے لیے کوئی چیز تعمیر کرے اور اس کی اصلاح کرے۔ 2۔ دنیا کے امور میں اپنی امیدوں اور پروگراموں کو ازحد مختصر رکھنا چاہیے۔