Book - حدیث 5219

كِتَابُ السَّلَامِ بَابٌ فِي قُبْلَةِ الرَّجُلِ وَلَدَهُ صحيح حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ عُرْوَةَ أَنَّ عَائِشَةَ قَالَتْ ثُمَّ قَالَ تَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبْشِرِي يَا عَائِشَةُ فَإِنَّ اللَّهَ قَدْ أَنْزَلَ عُذْرَكِ وَقَرَأَ عَلَيْهَا الْقُرْآنَ فَقَالَ أَبَوَايَ قُومِي فَقَبِّلِي رَأْسَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ أَحْمَدُ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَا إِيَّاكُمَا

ترجمہ Book - حدیث 5219

کتاب: السلام علیکم کہنے کے آداب باب: باپ کا اپنے بیٹے کو بوسہ دینا جناب عروہ سے روایت ہے کہ سیدہ عائشہ ؓا نے ( واقعہ افک کے سلسلے میں بیان کرتے ہوئے ) کہا پھر نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” عائشہ خوشخبری ہو ! اللہ عزوجل نے تیری براءت نازل فر دی ہے ۔ “ اور اسے قرآن مجید کی آیات پڑھ کر سنائیں ، تو میرے ماں باپ نے مجھے کہا : اٹھو اور رسول اللہ ﷺ کے سر کو بوسہ دو ۔ تو میں نے کہا : میں اللہ عزوجل کی حمد کرتی ہوں ، تم دونوں کی نہیں ۔
تشریح : بچوں کو بوسہ دینا اور میاں ،بیوی کا ایک دوسرے کو بوسہ دینا جائز ہے ۔ بچوں کو بوسہ دینا اور میاں ،بیوی کا ایک دوسرے کو بوسہ دینا جائز ہے ۔