Book - حدیث 521

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ مَا جَاءَ فِي الدُّعَاءِ بَيْنَ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ زَيْدٍ الْعَمِّيِّ، عَنْ أَبِي إِيَاسٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم:َ >لَا يُرَدُّ الدُّعَاءُ بَيْنَ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ<.

ترجمہ Book - حدیث 521

کتاب: نماز کے احکام ومسائل باب: اذان اور اقامت کے درمیان دعا کی اہمیت سیدنا انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” اذان اور اقامت کے مابین دعا رد نہیں کی جاتی ۔ “
تشریح : 1۔معلوم ہوا کہ یہ وقت انتہائی قیمتی ہوتا ہے۔نماز دعا زکر اور تلاوت میں مشغول رہ کر اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔جب کہ دیکھا گیا ہے کہ لوگ حتیٰ کے مساجد کے خادمین تک اس وقت کو ضائع کردیتے ہیں۔2۔اس وقت میں دعا مقبول ہوتی ہے۔بشرط یہ ہے کہ دیگر آدا ب وشرائط کا لہاظ بھی رکھا گیاہو۔بالخصوص صحت عقیدہ ۔رزق حلال، صدق مقال اور اخلاص و یقین کامل وغیرہ۔ 1۔معلوم ہوا کہ یہ وقت انتہائی قیمتی ہوتا ہے۔نماز دعا زکر اور تلاوت میں مشغول رہ کر اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔جب کہ دیکھا گیا ہے کہ لوگ حتیٰ کے مساجد کے خادمین تک اس وقت کو ضائع کردیتے ہیں۔2۔اس وقت میں دعا مقبول ہوتی ہے۔بشرط یہ ہے کہ دیگر آدا ب وشرائط کا لہاظ بھی رکھا گیاہو۔بالخصوص صحت عقیدہ ۔رزق حلال، صدق مقال اور اخلاص و یقین کامل وغیرہ۔