Book - حدیث 5203

كِتَابُ السَّلَامِ بَابٌ فِي السَّلَامِ عَلَى الصِّبْيَانِ صحیح حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا خَالِدٌ يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ قَالَ قَالَ أَنَسٌ انْتَهَى إِلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا غُلَامٌ فِي الْغِلْمَانِ فَسَلَّمَ عَلَيْنَا ثُمَّ أَخَذَ بِيَدِي فَأَرْسَلَنِي بِرِسَالَةٍ وَقَعَدَ فِي ظِلِّ جِدَارٍ أَوْ قَالَ إِلَى جِدَارٍ حَتَّى رَجَعْتُ إِلَيْهِ

ترجمہ Book - حدیث 5203

کتاب: السلام علیکم کہنے کے آداب باب: بچوں کو سلام کہنا سیدنا انس ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے جبکہ میں لڑکوں میں سے ایک لڑکا تھا ۔ پس آپ ﷺ نے ہمیں السلام علیکم کہا ۔ پھر آپ ﷺ نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے ایک پیغام دینے کے لیے بھیج دیا ۔ اور خود ایک دیوار کے سائے میں یا کہا دیوار کے ساتھ ہو کر بیٹھ رہے حتیٰ کہ میں آپ ﷺ کے پاس واپس آ گیا ۔
تشریح : 1 : بچوں کو سلام کہنا چاہیے اس میں بڑے آدم کے لئے کوئی ہتک والی بات نہیں ،بلکہ بچوں کی تعلیم وتربیت اور ان کے ساتھ انس وپیار کا اظہار ہے ۔ 2 :ہمارے فاضل محقق نے اس روایت کو سندا ضعیف قراردیا ہے ،جبکہ شیخ البانی ؒ نے اس روایت کی بابت کہا ہے کہ اس روایت میں مذکور (وقعد فی ظل جدار۔۔۔۔۔)کے الفاظ صحیح نہیں ہیں ،باقی روایت صحیح ہے۔ 1 : بچوں کو سلام کہنا چاہیے اس میں بڑے آدم کے لئے کوئی ہتک والی بات نہیں ،بلکہ بچوں کی تعلیم وتربیت اور ان کے ساتھ انس وپیار کا اظہار ہے ۔ 2 :ہمارے فاضل محقق نے اس روایت کو سندا ضعیف قراردیا ہے ،جبکہ شیخ البانی ؒ نے اس روایت کی بابت کہا ہے کہ اس روایت میں مذکور (وقعد فی ظل جدار۔۔۔۔۔)کے الفاظ صحیح نہیں ہیں ،باقی روایت صحیح ہے۔