Book - حدیث 5196

كِتَابُ السَّلَامِ بَابُ كَيْفَ السَّلَامُ؟ ضعيف حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ سُوَيْدٍ الرَّمْلِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ قَالَ أَظُنُّ أَنِّي سَمِعْتُ نَافِعَ بْنَ يَزِيدَ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو مَرْحُومٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَعْنَاهُ زَادَ ثُمَّ أَتَى آخَرُ فَقَالَ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ وَمَغْفِرَتُهُ فَقَالَ أَرْبَعُونَ قَالَ هَكَذَا تَكُونُ الْفَضَائِلُ

ترجمہ Book - حدیث 5196

کتاب: السلام علیکم کہنے کے آداب باب: سلام کس طرح کہے ؟ جناب سہل اپنے والد ( معاذ بن انس ) سے انہوں نے نبی کریم ﷺ سے مذکورہ بالا حدیث کے ہم معنی روایت کیا ۔ اس میں اضافہ ہے کہ پھر ایک ( چوتھا آدمی ) آیا تو اس نے کہا : ” السلام علیکم ورحمتہ اﷲ وبرکاتہ ومغفرتہ “ تو آپ ﷺ نے فرمایا ” چالیس ( چالیس نیکیاں ملیں ) اور نیکیاں ایسے ہی بڑھتی ہیں ۔ “
تشریح : یہ روایت ضعیف ہے ،اس لیے سلام کرنے والے کو صرف وبرکاتہ تک کہنا چاہیے ،البتہ جواب دینے والے کے لئے ومغفرتہ کا اضافہ جائز ہے ۔ جیسے کہ حدیث میں حضرت زید بن ارقم رضی اللہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلمہمیں سلام کرتے تو ہم جواب میں وعلیک اسلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ومغفرتہ کہتے تھے۔ تفصیل کے لیے دیکھیے (الصحیحۃ:3/433‘حدیث :1449 یہ روایت ضعیف ہے ،اس لیے سلام کرنے والے کو صرف وبرکاتہ تک کہنا چاہیے ،البتہ جواب دینے والے کے لئے ومغفرتہ کا اضافہ جائز ہے ۔ جیسے کہ حدیث میں حضرت زید بن ارقم رضی اللہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلمہمیں سلام کرتے تو ہم جواب میں وعلیک اسلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ومغفرتہ کہتے تھے۔ تفصیل کے لیے دیکھیے (الصحیحۃ:3/433‘حدیث :1449