Book - حدیث 5193

كِتَابُ السَّلَامِ بَابٌ فِي إِفْشَاءِ السَّلَامِ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي شُعَيْبٍ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَا تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ حَتَّى تُؤْمِنُوا وَلَا تُؤْمِنُوا حَتَّى تَحَابُّوا أَفَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى أَمْرٍ إِذَا فَعَلْتُمُوهُ تَحَابَبْتُمْ أَفْشُوا السَّلَامَ بَيْنَكُمْ

ترجمہ Book - حدیث 5193

کتاب: السلام علیکم کہنے کے آداب باب: سلام عام کرنے کا حکم سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ گے جب تک کہ ایمان نہ لے آؤ ۔ اور تم اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتے جب تک کہ آپس میں محبت نہ کرنے لگو ۔ کیا میں تمہیں ایسی بات نہ بتا دوں کہ اس پر عمل کرنے سے آپس میں محبت کرنے لگو ؟ آپس میں سلام بہت کیا کرو ۔ “
تشریح : 1 :اسلام علیکم کہنا ،یعنی موقع بموقع سلام کہنے کو اپنی عادت بنا لینا ،اسلامی معاشرت کا اہم حصہ اور علامت ہے ۔ 2 :سلام کہنے کو اگر معمول بنا لیا جائے تو دوریاں ختم ہوتی اور قربتیں بڑھنے لگتی ہیں اور اجر وثواب مزید ملتا ہے بلکہ یہ ایمان کی تکمیل اور جنت میں داخلے کے استحقاق کا اثبات ہے ۔ 1 :اسلام علیکم کہنا ،یعنی موقع بموقع سلام کہنے کو اپنی عادت بنا لینا ،اسلامی معاشرت کا اہم حصہ اور علامت ہے ۔ 2 :سلام کہنے کو اگر معمول بنا لیا جائے تو دوریاں ختم ہوتی اور قربتیں بڑھنے لگتی ہیں اور اجر وثواب مزید ملتا ہے بلکہ یہ ایمان کی تکمیل اور جنت میں داخلے کے استحقاق کا اثبات ہے ۔