Book - حدیث 5179

كِتَابُ النَّومِ بَابُ كَيْفَ الِاسْتِئْذَانُ صحیح حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ رِبْعِيٍّ، عَنْ رَجُلٍ مَنْ بَنِي عَامِرٍ أَنَّهُ اسْتَأْذَنَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَعْنَاهُ قَالَ فَسَمِعْتُهُ فَقُلْتُ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ أَأَدْخُلُ.

ترجمہ Book - حدیث 5179

كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل باب: اجازت کیسے لی جائے ؟ عبیداللہ بن معاذ نے اپنے والد سے بیان کیا ، انہوں نے شعبہ سے ، انہوں نے منصور سے ، انہوں نے ربعی سے ، اور وہ بنو عامر کے ایک آدمی سے روایت کرتے ہیں کہ اس نے نبی کریم ﷺ سے اجازت طلب کی اور مذکورہ بالا حدیث کے ہم معنی روایت کیا ۔ کہا کہ میں نے آپ کی بات سن لی تو میں نے کہا : ” السلام علیکم “ کیا میں اندر آ سکتا ہوں