كِتَابُ النَّومِ بَابٌ فِي حَقِّ الْمَمْلُوكِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّازِيُّ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ مُوَرِّقٍ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ لَاءَمَكُمْ مِنْ مَمْلُوكِيكُمْ فَأَطْعِمُوهُ مِمَّا تَأْكُلُونَ وَاَكْسُوهُ مِمَّا تَلْبَسُونَ وَمَنْ لَمْ يُلَائِمْكُمْ مِنْهُمْ فَبِيعُوهُ وَلَا تُعَذِّبُوا خَلْقَ اللَّهِ
كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل باب: غلاموں کا خاص خیال رکھنے کا بیان سیدنا ابوذر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” تمہارے لونڈی غلاموں میں سے جو تمہارے موافق ہو ( تمہاری پسند کے مطابق تمہاری خدمت کرتا ہو ) تو اس کو اسی سے کھلاؤ جو تم کھاتے ہو اور اس کو اسی سے پہناؤ جو تم پہنتے ہو ۔ اور جو تمہارے موافق نہ ہو ، تو اسے بیچ ڈالو اور اللہ کی مخلوق کو عذاب نہ دو ۔