Book - حدیث 5155

كِتَابُ النَّومِ بَابٌ فِي حَقِّ الْجِوَارِ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ وَسَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ أَنَّ الْحَارِثَ بْنَ عُبَيْدٍ حَدَّثَهُمْ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ عَنْ طَلْحَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ لِي جَارَيْنِ بِأَيِّهِمَا أَبْدَأُ قَالَ بِأَدْنَاهُمَا بَابًا قَالَ أَبُو دَاوُد قَالَ شُعْبَةُ فِي هَذَا الْحَدِيثِ طَلْحَةُ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ

ترجمہ Book - حدیث 5155

كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل باب: ہمسائیگی کے حقوق کا بیان ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا سے روایت ہے ، وہ کہتی ہیں میں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! میرے دو ہمسائے ہیں ۔ میں ( احسان کرنے میں ) کس سے ابتداء کروں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا ” جس کا دروازہ زیادہ قریب ہو ۔ “ امام ابوداؤد ؓ نے فرمایا کہ شعبہ نے اس حدیث کی سند میں طلحہ کے تعارف میں کہا : وہ ایک قریشی آدمی تھا ۔
تشریح : - -