Book - حدیث 5152

كِتَابُ النَّومِ بَابٌ فِي حَقِّ الْجِوَارِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ بَشِيرٍ أَبِي إِسْمَعِيلَ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّهُ ذَبَحَ شَاةً فَقَالَ أَهْدَيْتُمْ لِجَارِي الْيَهُودِيِّ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَا زَالَ جِبْرِيلُ يُوصِينِي بِالْجَارِ حَتَّى ظَنَنْتُ أَنَّهُ سَيُوَرِّثُهُ

ترجمہ Book - حدیث 5152

كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل باب: ہمسائیگی کے حقوق کا بیان سیدنا عبداللہ بن عمرو ؓ کے متعلق مروی ہے کہ انہوں نے ایک بکری ذبح کی اور پھر پوچھا : کیا تم نے میرے یہودی ہمسائے کی طرف بھی کچھ بھیجا ہے ؟ بلاشبہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے ، آپ ﷺ فرماتے تھے ” جبرائیل امین مجھے ہمسائے کے متعلق وصیت کرتے رہے حتیٰ کہ مجھے خیال ہوا کہ وہ اسے وارث ہی بنا دیں گے ۔
تشریح : ہمسایہ غیر مسلم ہی کیوں نہ ہو اس کے ساتھ حسن سلوک کرنا شرعی فریضہ ہے علماء کابیان ہے کہ غیر مسلم ہمسائے کا صرف ایک حق ہے۔یعنی حق ہمسائیگی اور مسلمان ہمسائے کے دو حق ہیں۔ایک حق ہمسایئگی دوسرا حق اسلام جب کہ مسلمان رشتہ دار ہمسائے کے تین حق ہوتے ہیں۔حق ہمسائیگی حق اسلام اور ہمسایہ غیر مسلم ہی کیوں نہ ہو اس کے ساتھ حسن سلوک کرنا شرعی فریضہ ہے علماء کابیان ہے کہ غیر مسلم ہمسائے کا صرف ایک حق ہے۔یعنی حق ہمسائیگی اور مسلمان ہمسائے کے دو حق ہیں۔ایک حق ہمسایئگی دوسرا حق اسلام جب کہ مسلمان رشتہ دار ہمسائے کے تین حق ہوتے ہیں۔حق ہمسائیگی حق اسلام اور