Book - حدیث 5150

كِتَابُ النَّومِ بَابٌ فِي مَنْ ضَمَّ الْيَتِيمَ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ بْنِ سُفْيَانَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ أَبِي حَازِمٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ سَهْلٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَنَا وَكَافِلُ الْيَتِيمِ كَهَاتَيْنِ فِي الْجَنَّةِ وَقَرَنَ بَيْنَ أُصْبُعَيْهِ الْوُسْطَى وَالَّتِي تَلِي الْإِبْهَامَ

ترجمہ Book - حدیث 5150

كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل باب: یتیم کو اپنے اہل و عیال کے ساتھ ملا کر پرورش کرنے کی فضیلت سیدنا سہل ( سہل بن سعد انصاری ) ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا جنت میں ایسے ہوں گے ۔ “ اور آپ ﷺ نے اپنی درمیان والی اور شہادت والی انگلی کو ملا کر اشارہ فرمایا ۔
تشریح : یعنی یتیم نابالغ لڑکی یا لڑکا جس کاوالد فوت ہوگیا ہو معاشرتی زندگی میں اس کو اپنے گھر کافرد بنالینا اس کی سرپرستی کرنا اور اسے والد کی کمی محسوس نہ ہونے دینا بڑی عزیمت اور فضیلت کاکام ہے۔ یعنی یتیم نابالغ لڑکی یا لڑکا جس کاوالد فوت ہوگیا ہو معاشرتی زندگی میں اس کو اپنے گھر کافرد بنالینا اس کی سرپرستی کرنا اور اسے والد کی کمی محسوس نہ ہونے دینا بڑی عزیمت اور فضیلت کاکام ہے۔