Book - حدیث 5146

كِتَابُ النَّومِ بَابٌ فِي فَضْلِ مَنْ عَالَ يَتِيمًا ضعیف حَدَّثَنَا عُثْمَانُ وَأَبُو بَكْرٍ ابْنَا أَبِي شَيْبَةَ الْمَعْنَى قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ عَنْ ابْنِ حُدَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ كَانَتْ لَهُ أُنْثَى فَلَمْ يَئِدْهَا وَلَمْ يُهِنْهَا وَلَمْ يُؤْثِرْ وَلَدَهُ عَلَيْهَا قَالَ يَعْنِي الذُّكُورَ أَدْخَلَهُ اللَّهُ الْجَنَّةَ وَلَمْ يَذْكُرْ عُثْمَانُ يَعْنِي الذُّكُورَ

ترجمہ Book - حدیث 5146

كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل باب: یتیموں کی پرورش کی فضیلت سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جس کے پاس کوئی لڑکی ہو اور وہ اسے زندہ دفن نہ کر دے ( جیسے کہ کفار کرتے تھے ) اور نہ اس کی اہانت کرے اور نہ لڑکے کو اس پر فضیلت دے ، تو اﷲ تعالیٰ اس آدمی کو جنت میں داخل فرمائے گا ۔ “ اور راوی حدیث عثمان نے لفظ «الذكور» ذکر نہیں کیا ۔
تشریح : - -